منگچر،کوچ اور گاڑی میں تصادم سے دوخواتین بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

منگچر(نمائندہ خصوصی ) خوفناک ٹریفک حادثہ کوچ کی تصادم سے گاڑی میں سوار دو خواتین دو بچوں سمیت پانچ افراد جان بحق حادثہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا تفصیلات کے مطابق کویٹہ کراچی شاہراہ منگچر کے مقام پر بدرنگ کے ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب میں کوچ اور ٹوڈی میں تصادم ٹوڈی میں سوار پانچ افراد موقع پر جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے بدرنگ ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم جس کے باعث کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار دو خواتین اور دوبچے موقع پر جان بحق ہوگئے کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے انتظامیہ نے نعشیں قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں