پی اے سی کی بڑی کامیابی،کرپٹ سرکاری افسران و وزارتوں سے 537 ارب سے زائد کی وصولی

اسلام آباد:پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی(پی اے سی) کی بڑی کامیابی،کرپٹ سرکاری افسران و وزارتوں سے 537 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی گئی،یہ رقم پی اے سی کے حکم پر تین سال میں آڈیٹر جنرل نے وصول کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئر مین پی اے سی رانا تنویر حسین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی اس غیر معمولی کامیابی کو سراہتے ہو ئے اس کے اراکین کی کاوشوں اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک غیر جانبدار اور غیر سیاسی احتسابی عمل ہی اس قوم کو متحد اور پارلیمنٹ پر عوامی اعتماد کو بحال کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں