اوستہ محمد ٹیلی نار کمپنی کا نیٹ ورک مسلسل خراب، صحافیوں سمیت صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا

اوستہ محمد:اوستہ محمد میں ٹیلی نار کمپنی کا موبائل نیٹ ورک اکثر غائب رہتا ہے ٹیلی نار کمپنی کا موبائل نیٹ ورک مسلسل خراب ہونے کی وجہ سے صحافیوں سمیت صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹیلی نار کا نیٹ ورک مسلسل خراب ہونے کی وجہ سے درجنوں صارفین نے اپنے نیٹ ورک تبدیل کر لئیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔صارفین نے کہا کہ ٹیلی نار کا اکثر نیٹ ورک بجلی کے ساتھ چلتا ہے بجلی ہو تو سگنل آتے ہیں نہیں ہو تو نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ ٹیلی نار موبائل کمپنی کے ٹاور کیلئے کمپنی کی جانب سے ڈیزل دیا جاتا ہے مگر پھر بھی مسلسل نیٹ ورک خراب ہونے سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ٹیلی نار کا نیٹ ورک صیح نہیں کیا گیا تو تمام شہری نیٹ ورک تبدیل کر لیں گے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان کرنا پڑے گا۔صارفین نے ٹیلی نار کمپنی کے بالا حکام سے مطالبہ کیا اس جانب فوری نوٹس لیں اور ٹیلی نار کا موبائل نیٹ ورک صیح کیا جائے اور ٹاور پرجنرنیٹر انجن اور ڈیزل ہونے کے باوجود نیٹ ورک نہ ہونے کیلئے انکوائری کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں