کارکردگی سے اگلے الیکشن میں ایک بارپھرکامیاب ہوں گے،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے حکومت کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں کامیابی کی امید ظاہر کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف اپنی کارکردگی سے واپس آئی اور اسی طرح پورے پاکستان میں انشاءاللہ اپنی کارکردگی سے ایک بارپھرکامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عام انتخابات متوقع طورپر اگلے سال یعنی2023 کے اکتوبر میں ہوں گے اور عوام ایک بار پھر عمران خان کو سرخرو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں