سیاسی اختلافات بھول کر عمران خان کو پہل کرنی چاہئے، ریحام خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہےکہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے اور وزیراعظم کو اس میں پہل کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان رہنے آئی ہوں اور اپوزیشن سے زیادہ گلے ہیں، ملک میں کرسی کا کھیل کھیلا جارہا ہے اس سے دلچسپی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایک بندے کا نام نہیں ہے، وزیراعظم ہاؤس کو اپوزیشن اورمسلح افواج کے ساتھ پاکستان کیلئے کام کرنا چاہیے، وزیراعظم ہاؤس، اپوزیشن لیڈر اور ہمارے اداروں کو پہل کرنا چاہیے۔
ریحام خان کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دے اور وزیراعظم کو اس میں پہل کرنی چاہیے، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، فضل الرحمان اور سراج الحق سے بھی اپیل ہےکہ آگے آئیں، سیاست کو بھلاکرسب کو یکجا ہوکر افغانوں کی مدد کرنا چاہیے، افغانستان میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا، افغانستان کیلئے ریلیف کی فوری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں امن نہیں ہوگا تو لاہور، بلوچستان اورکے پی میں امن نہیں ہوگا، افغانستان میں مائیں اپنے بچے بیچنے پر مجبور ہیں لہٰذا ہماری مشترکہ کاوش سے افغانستان کیلئے ایک اچھا تاثر جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں