سینٹ میں ملازمتوں کی عمر کی حد میں دو سال رعایت کی قرارداد منظور کرلی گئی

اسلام آباد : سینٹ میں ملازمتوں کی عمر کی حد میں دو سال رعایت کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ پیر کو سینیٹر کامران مرتضی نے قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر خالدہ اطیب کا پیوندکاری انسانی اعضاء و بافتیں ترمیمی بل 2021 متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا، اجلاس کے دور ان سینیٹر شبلی فراز کا نیشنل میٹرو لوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان ترمیمی بل 2022 متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا، اجلاس کے دور ان الائڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل ترمیمی بل 2022 متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیاگیا،پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 متعلقہ کمیٹی کوارسال کر دیا گیا،سینیٹ میں پلاسٹک کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے پلاسٹک روڈ کی تعمیر پر قرارداد پیش کی گئی،پلاسٹک روڈ کی تعمیر کی قرارداد سینیٹر سیمی ایزدی نے پیش کی۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پلاسٹک روڈ کی قرارداد چاروں صوبوں کو بھجوائی جائیں۔بعد ازاں سینیٹ کا اجلاس (آج)منگل 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں