سینیٹر مرزا محمد آفریدی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی

اسلام آباد:سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے اور ان میں مرض کی تشخیص ہو گئی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے گزشتہ ہفتے پشاور کے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیا تھا اور ممکنہ طورپر ان میں وائرس بھی اسی دوران منتقل ہوا ہے تاہم ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سینیٹر اپنے گھر میں ہی قرنطینہ ہو گئے ہیں اور انہوں نے عوام سے سماجی دوری اختیار کرنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ اس وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔یاد رہے کہ ا س سے قبل گزشتہ روز گورنرس سندھ عمران اسماعیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں تاہم اب ان کے قریبی افراد کا بھی ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مرزا محمد ا?فریدی فاٹا سے بطور آزاد امیدوار سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں