حکمران علماء کی گریبانوں ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹرمولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کرونا وائرس کی آڑ میں علماء و مساجد کو ٹارگٹ کرنا حکومتی بدنیتی ہیں جمعیت کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری حکمرانوں کے مکروہ عزائم کا حصہ و علما دشمنی ہیں حکمران علماء کی گریبانوں ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں نہیں تو انکا انجام انکے اجداد سے بدتر ہوگی اپنے جاری کردہ بیان میں مولاناحافظ حمد اللہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں مساجد کے آئما و خطبا کو پریشرائیز کرنا کسی صورت قبول نہیں حکمران ہوش کے ناخن لیں علما و مساجد کو نہ چھیڑے ملا مساجد اور مدارس سے ٹکر لینے والے بہت سے تکبر و غرور کے بت نیست و نابود ہوئے مگر مدارس مساجد اور علما و طلبا آج بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس مساجد اور تبلیغی مراکز سے نہیں نااہل حکومت کی نااہلی سے پھیلی ہے اگر حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کئے جاتے اور تدارک کیلئے موثر طورپر حکمت عملی طے ہوتی تو آج صورت حال یکسر مختلف ہوتا مگر حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں