اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کے خلاف جمہوری قوتوں کومزاحمت کے لیے ہاتھ ملانا چاہیے، نواب رئیسانی

کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ 18ویں ترامیم کوزیادہ خودمختاری کی طرف بڑھنا ایک اچھی شروعات ہے تمام جمہوری سیاسی قوتوں کواس کے خاتمے کیخلاف مزاحمت کیلئے ہاتھ ملانا چاہیے انہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ میں وفاق کی اکائیوں کے لئے ایک نئے آئین / معاشرتی معاہدے کے حق میں ہوں جو1940 کی قرارداد کی بنیاد پر ہو 18 ویں ترمیم کو زیادہ خودمختاری کی طرف بڑھنا ایک اچھی شروعات ہے، تمام جمہوری سیاسی قوتوں کو اس کے خاتمے کے خلاف مزاحمت کے لئے ہاتھ ملاناچاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں