سوراب میں احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم میں انتظامیہ نے 10فیصد کمیشن رکھنا شروع کردیا

بسیمہ:سوراب میں احساس پروگرام کے تحت تقسیم کی جانے والی رقم میں انتظامیہ نے 10فیصد کمیشن رکھنا شروع کردیا، غریب اور مستحق افراد کو 12000 کی بجائے 11500 روپے دینا شروع کردئیے، تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جہاں ایجنٹوں نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں لوٹ مار مچا رکھی ہے اور 500 سے 1000 روپے تک کٹوتی کررہے ہیں وہی سوراب میں مقامی انتظامیہ نے بھی غیر قانونی کٹوتی شروع کردی اور غریب اور مستحق افراد کو 12000 کی بجائے 11500 روپے دینا شروع کردئیے اور پانچ سو روپیہ کمیشن کے نام پر کاٹنا شروع کردیا بسیمہ سے کیش وصول کرنے والے مستحق خواتین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 11500 روپے دیا جارہا ہے اور 500 روپیہ انتظامیہ خود رکھ رہی ہے اور وہ کہہ رہے ہیں یہ ہماری کمیشن ہے۔ پولیس بھی انکے خلاف ایکشن نہیں لے رہی ہے۔ بلوچستان میں غریبوں کا حق مارا جارہا ہے اور انکو ملنے والی رقم سے پانچ سو روپیہ زبردستی کٹوتی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں