عمران مینگل تنازعہ خاندانی معاملہ، پارٹی فریق نہیں،کارکن بحث سے گریز کریں، بی این پی

خضدار: بی این پی مینگل کی جانب سے عمران مینگل اور سرداراخترمینگل کے مابین جائیداد تنازع پر تمام ذمہ داران اور کارکنوں کو سوشل میڈیا میں دفاع کرنے یا بحث کرنے سے گریز کا کہاگیاہے۔ پارٹی کے مرکزی قیادت کے حکم پر سوشل میڈیا میں اس ضمن کسی بھی قسم کے تبصرہ کی ممانعت کی گئی ہے اور مذکورہ معاملہ میں پارٹی سطح پر بالکل کنارہ کشی کا حکم جاری ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی این پی مینگل نے یہ فیصلہ کیاہے کہ خاندانی اور ذاتی نوعیت کی بنا اس مسئلہ میں پارٹی فریق نہیں بنے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار اخترمینگل کے چچازاد بھائی عمران مینگل اور ان کی اہلیہ ہمارئیسانی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں سرداراخترمینگل پر جائیداد قبضہ کرنے اور قتل کی دھمکی دینے کا الزام عائد کیاگیاتھا

اپنا تبصرہ بھیجیں