وڈھ، مسلح افرادنے ٹینکر چھین کر تیل خالی کردیے، 2ڈراٸیور اغواء، تاوان طلب

خضدار (نماٸندہ خصوصی) وڈھ کے ایریا میں واردات۔ ڈاکوٶں نے PSO کی ٹینکر تحویل میں لیکر پندرہ ہزار لیٹر تیل نکال دیٸے۔ دو ڈراٸیور اغوا۔ پیسہ کا ڈیمانڈ بصورت دیگر قتل کی دھمکی تفصیلات کے مطابق وڈھ کے ایریا میں ڈاکوٶں نے مغرب کے وقت کراچی سے کوٸٹہ ڈیزل سپلاٸی کرنے والی پی ایس او کے آٸل ٹینکر کو قبضہ میں لیکر پندرہ ہزار لیٹر تیل خالی کی اور دو ڈراٸیورز کو محصور کیا، آل پاکستان آٸل ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کے سینٸر واٸس چیٸرمین میرشمس شاہوانی نے "انتخاب” سے بات چیت کرتے ہوٸے کہناتھاکہ آٸے روز خضدار میں واردات انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اتنی بڑی واردت کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی لاپرواٸی کی انتہا یہ ہیکہ انتظامیہ اس حوالے سے ہم سے رابطہ میں بھی نہیں ہے۔ جس کی بنا تمام ٹرانسپورٹرز نے خوف کی وجہ سے اپنی گاڑیوں کو کھڑی کر دی ہے، شمس شاہوانی کا مزید کہناتھاکہ اگر چوبیس گھنٹہ کے اندر اندر تیل برآمد نہیں ہوٸے تو ہم آر سی ڈی روڈ بند کرکے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے اور مکمل طور پر سپلائی بھی بند کی جاٸے گی۔ انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان اور وزیراعظم پاکستان سےاپیل کی ہے کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی واردات کے روک تھام کرکے ٹرانسپورٹرز جو پاکستان گورنمنٹ کو سب زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کو تحفظ فراہم کیا جائے ہماری جو گاڑی قبضہ میں لیکر تیل خالی کی گٸی ہے اس کو فوری طور پر ریکور کروایا جائے تاکہ سپلائی بحال رکھی جا سکے بصورت دیگر گورنمنٹ اف پاکستان اور صوبائی حکومت انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہوں گی ہم چوبیس گھنٹے سے زیادہ ٹرانسپورٹرز کو روک نہیں سکتے، مذکورہ معاملہ پر "نماٸندہ انتخاب” نے ڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ سے موقف لینے رابطہ کرنے ک کوشش کی مگر رابطہ نہیں ہو سکا

اپنا تبصرہ بھیجیں