خیبرپخونخوا میں موسلا دھار بارش سے فصلوں کو نقصان مئی 3, 2020مئی 3, 2020 0 تبصرے صوبہ خيبر پختونخوا اور پنجاب بھر ميں بارش کا ہفتہ کے روز سے جاری ہے۔ کئی شہروں ميں ہفتے کی شام اور بہت سے علاقوں ميں رات گئے بادل برسے۔ گھنٹوں جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے ندی نالوں ميں طغيانی آگئی۔بارش نے جہاں موسم حسین بنایا، وہیں بادل برستے ہی فيڈر ٹرپ ہوجانے سے کئی علاقوں کی بجلی بھی بند ہوگئی۔ شہريوں کی بڑی تعداد نے سحری ميں سخت مشکلات کا سامنا کیا۔ گلی محلوں ميں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو آمد و رفت میں بھی مسئلہ ہوا۔بارش سے گندم کاشت کرنے والے کسان بھی پريشان ہيں، جنہيں فصل کے تباہ ہونے کے خدشات ستا رہے ہيں۔اٹک ميں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے تو ژالہ باری نے گندم کی فصل کو برباد کرديا۔ گجرات، منڈی بہاؤ الدين، حافظ آباد اور شکر گڑھ ميں بھی بادلوں نے بھرپور اننگ کھيلی اور ژالہ باری بھی ہوتی رہی۔ گليوں ميں پانی بھر گيا اور بجلی بند ہوگئی۔پشاور میں تیز ہوا کے ساتھ بادل برسے تو گرمی کا زور ٹوٹ گيا۔ سوات مینگورہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی سڑکيں زير آب آ گئيں۔ بارش کا پانی کئی علاقوں ميں گھروں میں داخل ہوگیا۔واضح رہے کہ میٹ آفس کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں اس ماہ 2 سے 3 بارشوں کے سلسلے آنے کا امکان ہے۔اس دوران میدانی علاقوں میں آندھیاں چلیں گی، جب کہ متعدد مقامات پر ژالہ باری بھی ہوگی۔ بارش، آندھی اور ژالہ باری سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ جبکہ گندم کی کٹائی کا عمل بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)