ناگ:ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق، 6افراد زخمی
واشک:واشک کے علاقے ناگ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ناگ کے علاقے میں تیز رفتار زامباد گاڑی کے الٹنے سے ایک خاتوں موقع پر جاں بحق ہوگئی اور چھ افراد زخمی ہوئے ناگ لیویز ذرائع کے مطابق پنجگور سے ناگ کی طرف آتے ہوئے زامباد گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون مسمی ز بنت خالق داد موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ چھ افراد محمد سلطان ولد محمدنازیہ بنت جمال،راحیل بنت جمال،عبداللہ ولد جمال، مریم، حلیمہ بنت جمال زخمی ہوئے زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
Load/Hide Comments