جمہوریت کی آڑ میں منی مارشل لاء نافذ ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء وسابق سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ نے موجودہ حکومت کو جمہوریت کے دامن پر بدنما داغ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں منی مارشل لاء نافذ ہے،جمہوریت سیاست اور صحافت آزاد نہیں ہائی جیک ہیں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سنیٹر شاہین جمعیت حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ جنگ اور جیو کے مالک میر شکیل الرحمن کا جرم آزاد صحافت ہے صحافیوں اور صحافت کو یرغمال بنانا درست نہیں صحافیوں کو ڈرانا دھمکانا نااہل حکمرانوں کا شرمناک کارنامہ ہے ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت کی حمایت کی ہے آزادی صحافت کی جنگ میں صحافیوں کے شانہ بشانہ رہیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں وزیراعظم ہاؤس سے نہیں کہیں اور سے ہو رہی ہے وزیراعظم کی حیثیت پوسٹ مین سے زیادہ نہیں موجودہ حکومت جمہوریت کی دامن پر بد نما داغ ہے وزیر اعظم اور اس کی کابینہ جن کے اشاروں پر ناچتی ہیں وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو یرغمال بنانے کے بعد بااثر قوتیں صحافت کو بھی یرغمال بنا چکی ہیں جو نیک شگون نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں