کمشنر کوئٹہ نے عوام کا پیسہ ضائع کرنے کی حد پار کردی ہے، اختر حسین لانگو

کوئٹہ:پبلک آکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین اپوزیشن رکن اسمبلی اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ کمشنرکوئٹہ نے بلوچستان کے غریب عوام کا پیسہ ضائع اور کرپشن کی نذر کرنے کی حد پار کردی ہے کوئٹہ شہر کو ٹف ٹائل میں تبدیل کر دیا ہے اور قیمتی درختو ں کواکھاڑ دیئے جس کی وجہ سے ماحولیات پر کافی منفی اثرات پڑرہے ہیں صوبائی حکومت کی نالائقی اور غیر سنجیدگی کے باعث کوئٹہ شہرتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ان خیالات کااظہار اختر حسین لانگو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی نالائقی اور غیر سنجیدگی کے باعث آج کوئٹہ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے شہر کے کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا صرف اور صرف عوام کو دیکھانے کے لئے تعمیر شدہ سٹرکوں پر دوبارہ توڑ پھوڑ کرکے دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہے جو عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے جو رہی سہی کسر کمشنر کوئٹہ نے پوری کردی کمیشن کے خاطر شہرکے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھ کے درمیان قیمتی درختوں کو اکھاڑ کر ظلم کی انتہائی کردی ہے کوئٹہ کے شہر کے ساتھ کرنے والی زیاد تیوں کو حساب دینا ہوگا درختوں کے کٹائی سے ماحولیات پر کافی منفی اثرات پڑ رہے ہیں مگر صوبائی حکومت کو ماحولیات پر پڑنے والی منفی اثرات سے کیا سروکار ہے وہ تو خواب خروش میں سورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں