ہرنائی، دوگرہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

ہرنائی: ہرنائی کے علاقہ انجیر ایریا میں افطاری سے چند لحموں قبل نوجوانوں کے دو گروہوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں وہاں موجود لوگوں نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیاگیا زخمیوں کے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تشویشناک حالات میں کوئٹہ ریفرکردیا گیا جن میں ایک زخمی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا جبکہ وہ دو زخمیوں کو کوئٹہ ٹراما سنٹر میں زیر علاج ہے زخمیوں اور جان بحق ہونے والے آپس میں تینوں نوجوان چچازاد بھائی ہے دوسرے گروہوں کے لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جان بحق ہونے والا نوجوان محمد رضوان بی این پی ضلع ہرنائی کے سابق جنرل سیکرٹری حاجی نواب خان کے چچا زاد بھائی تھے آخری اطلاع آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں