خاران، طوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کے کمبے گر گئے، سپلائی منقطع
خاران:خاران میں گزشتہ شب طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث خاران شہر و گردونواع کے علاقوں میں بجلی کے کئی کمبے گر گئے جس سے شہری آبادی میں بجلی کی سپلائی معطل سی ہو کر رہ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شپ خاران میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والے بارشوں کے ساتھ طوفانی ہواوں نے شہر خاران کے مختلف ایریا کیسکو آفس /محلہ حسین آباد و دیگر علاقوں میں بجلی کے کمبے لوگوں کے گھروں اور چاردیواریوں پر گر گئے ہیں جسکے باعث شہر کے جنوبی سٹی کے بڑے ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور شہری آبادی کمبوں کے گرنے سے نہ صرف بجلی کی عدم دستیابی سے لوگوں کو ماہ رمضان المبارک میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مذکورہ گرنے والے کمبے عوام کے لیئے خطروں سے خالی نہیں لوگوں کے چاردیواریوں پر کمبے اور بجلی کے تار گرنے سے شہریوں کے گھروں سمیت جان و مال کو شدید نقصان کا خطرہ ہے کیسکو کی جانب سے مزکورہ کمبوں کی مرمت کے لیئے کوئی بھی اقدام نہیں آٹھائی گئی ہے لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت گرنے والے کمبوں کے نقصان سے بچنے کے لیئے لکڑی سے عارضی ٹیک دی ہے خاران کے سماجی حلقوں نے چیف کیسکو بلوچستان و دیگر ذمہ داران سے خاران شہر میں طوفانی ہواوں کے باعث گرنے والے کمبوں کی فوری مرمت اور عوام کے جان و مال بچانے کے لیئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کی ہے