بلوچستان کورونا سے ہلاکتیں جاری، تعداد 21ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 46 کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے شکار افراد کی تعداد 1218 ہوگئی وائرس سے شکار زیادہ تر افراد کا تعلق مقامی سطح پر ہے جبکہ کورونا سے مزید ایک شخص اپنی جان کی بازی ہار گیا اموات کی تعداد 21 ہوگئی محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے مزید 46 جبکہ ایک کیسز زیارت سے رپورٹ ہوا کورونا کے شکار مجموعی افراد کی تعداد 1218 تک پہنچ گئی جن میں مقامی سطح پر کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 65 ہوگئی ہے مجموعی طور پر وائرس سے اموات کی تعداد 21 ہوگئی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان کے 13 اضلاع وائرس کی لپیٹ میں ہیں متاثرہ اضلاع میں قائم قرنطینہ سینٹر میں ایک ہزار 19 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن میں ملک کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں تمام افراد کو ہر 48 گھنٹوں کے دوران اسکریننگ کے عمل سے گزاراہ جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں