مصر کی تاریخی مسجد سے تین نمازیوں کی نماز تراویح نشر کرنے کی اجازت

قاہرہ:مصری وزرات اوقاف اورمذہبی امور نے مشرقی قاہرہ کی تاریخی مسجد عمرو بن العاص سے صرف تین نمازیوں کی نماز تراویح ریڈیو نشر کرنے کی اجازت دی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری وزارت اوقاف کا کہنا تھا کہ تاریخی ماہ صیام کی روحانی مناسبت اور کرونا کی وبا کے خطرات کے تناظرمیں تاریخی مسجد عمرو ابن العاص سے صرف تین افراد امام اور مسجد کے دو دیگر ملازمین کو تراویح کی نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ تروایح وزارت مواصلات قرآن کریم ریڈیو کے تعاون سے ریڈیو پر براہ راست نشر کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں