ہرنائی،کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر اتین کان کن جاں بحق ایک زخمی
کوئٹہ:ہرنائی میں کوئلہ کان میں ٹرالی کی زد میں آکر اتین کان کن جاں بحق ایک زخمی، لیویز کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے خوست میں کوئلہ کان میں رسی ٹوٹنے کے باعث ٹرالی بے قابو ہوگئی جس کی زد میں آکر تین کان کن جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا لیویز نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments