ملک نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کے رحم وکرم پر ہے، مولاناغفورحیدری
قلات:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے ملک نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کے رحم وکرم پر ہے قادیانیوں کے قومی کمیشن میں شمولیت کا فیصلہ اور عوامی دباو پہ واپس لینا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ مسلمانوں کا جذبہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ ختم نبوت کے حوالے سے کتنے سنجیدہ ہے،ختم نبوت قانون کو چھیڑنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ملک میں ایک لابی مسلسل کوشش کررہی ہے کہ اسلامی دفعات کو چھیڑا جائے لیکن ہم ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،کورونا سے قوم تو لڑرہی ہے مگر بے حس حکمرانوں کی وجہ سے بلوچستان میں ٹیسٹنگ کٹس ختم ہونے سے لاکھوں زندگیاں خطرے سے دوچار ہے۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے قلات میں جماعتی وفود سے گفت گو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں پہلے وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا تھا مگر پھر عوامی دباو کے نتیجے میں انکو فیصلہ واپس لینا پڑا ملک کے اندر ایک لابی ہے جو وقتا فوقتا ہمارے اسلامی دفعات خصوصا خ نبوت قانون پہ حملہ کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو کسی صورت رول بیک نہیں ہونے دینگے یہ ایک متفقہ دستاویز ہے جسے صوبوں کی خودمختاری کے حوالے سے اس وقت ہم نے کردار ادا کیا تھا لیکن موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طرح اٹھارویں ترمیم کو بھی ختم کیا جائے مگر سیاسی جماعتیں اٹھارویں ترمیم کی محافظ بنیں گی انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سیلڑنے کیلئے قوم تو باہمت ہے مگر حکمران ہی ہیحس ہے ابھی تک حکمران قوم کو لاک ڈاون سے ہونے والے نقصانات اور مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کا نقصان پورا نہیں کرسکے کہیں اگر راشن اور امدادی سامان تقسیم ہورہا ہے تو وہ حکومت اور ایم پی ایز کے بندر بانٹ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرونا ٹیسٹنگ کٹس ختم ہونے سے لاکھوں زندگیاں داو پہ لگ چکی ہے