حب حادثات وواقعات میں 3افراد جاں بحق
حب: مختلف حادثات و واقعات میں ایک بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور2افراد زخمی ہو گئے نعشوں و زخموں کو حب اسپتال منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا حب کے تجارتی مارکیٹ کے عقب سے ایک شخص کی برآمد،شناخت نہ ہونے کے باعث ایدھی سرد خانہ منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ خونی شاہراہ پربھوانی کے مقام پر تیز رفتار 2Dکار نے حب سے گڈانی جانے والے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 12سالہ کرم اللہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عنایت اللہ اور بی بی آمنہ نامی خاتون زخمی ہو گئے زخمیوں و نعش کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کیلئے کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی حادثے میں جاں بحق و زخمیوں کا تعلق بلوچستان کے علاقہ مشکے سے بتایاجاتا ہے ایک دوسرا واقعہ شاہ نورانی محبت فقیر کے مقام پر پیش آیا جہاں سحری کے وقت ڈاکٹر نور محمد میرکانی چھٹہ نامی شخص جو کہ دریجی کا رہائشی بتایاجاتا ہے ہوٹل کے چھت سے گر کر زخموں کا تاب نہ لاتے دم توڑ گیا متوفی کو سینکڑوں کو سوگواروں کی موجودگی میں دریجی میں سپرد خاک کردیا گیا متوفی محکمہ صحت لسبیلہ کا ملازم بتاتھا دریں اثناء ایک اطلاع ملنے پر گزشتہ روز حب کے مصروف ترین ایک تجارتی مارکیٹ کے عقب سے ایدھی رضاکاروں نے نعش برآمد کے جام غلام قادر گونمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جس کی شناخت نہ ہونے کے بعد ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ منتقل کردیا گیا ایدھی ذرائع کے متوفی نشے کا عادی اور معذور تھا۔