کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی سرے عام خلاف ورزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا خدشہ
کوئٹہ: کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی سرے عام خلاف ورزی سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا خدشہ انتظامیہ اور پولیس غائب لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کے ایس او پی پر عملد آمد کرنے میں ناکام، تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ شہر میں لاک ڈاؤن کی کھلے عام خلاف ورزی جاری رہی جبکہ انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے سے بھی گریز کیا گیا، کوئٹہ شہر کے علاقوں جناح روڈ، طوغی روڈ، مشن روڈ، سریاب روڈ، شاہراہ اقبال، گوالمنڈی چوک،سرکلر روڈ، مسجد روڈِ، کٹ پیس گلی سمیت دیگر علاقوں میں دکانیں کھلی رہیں جبکہ ان علاقوں میں شہریوں اور خریداروں کا بھی رش رہا،شہر میں ٹریفک بھی معمول کے مطابق چلتی رہی جبکہ کئی ایک مقامات پر ٹریفک جام بھی رہا،واضح رہے کہ کوئٹہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والاشہر ہے جس میں اب تک 920 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 15سے زائد اموات بھی ہوئیں جبکہ شہر میں مقامی طور پر وائر س وائرس کا پھیلاؤ مد نظر رکھتے ہوئے حکومت بلوچستان کی جانب سے شہریوں کے لئے چہرے ڈھانپنے، لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے بر قرار رکھنے اور بغیر اجازت کاروبا ر کھولنے پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ترجمان حکومت بلوچستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان متعد د بار اعلانات کئے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائیگا البتہ کوئٹہ شہر کی انتظامیہ اور پولیس کی موجودگی میں پیر کو لا ک ڈاؤن کی خلاف ورزی جاری رہی جبکہ شہر میں معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری رہے۔