مستونگ جیل سے قیدیوں کا فرار،1 1 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

مستونگ:سینٹرل جیل مستونگ سے دو قیدی پراسرار طور پر فرار،انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئی آئی جی اور اے آئی جی جیل خانہ جات مستونگ پہنچ گئے جیل کے 11اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج تحقیقات شروع کردی گئی۔سینٹرل جیل مستونگ سے منشیات کے کیس میں قید دو قیدی پراسرار طور پر جیل سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان ملک محمدیوسف اور اے آئی جی جیل خانہ جات حمیداللہ فوری طور پر سینٹرل جیل مستونگ پہنچ گئے اور واقع میں غفلت برطے پر اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔اور سنٹرل جیل کے 11 پولیس اہلکاروں و دیگر ڈیوٹی سٹاف کے خلاف سٹی تھانہ میں مقدمہ درج کردیا گیا۔مقدمہ آئی جی جیل خانہ جات کے مدعیت میں درج کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں