ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ ملکر حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے، پیرامیڈیکس فیڈریشن
کوئٹہ:آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹروں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ سے ہی پیرامیڈیکل اسٹاف کے حقوق کی بھی ضامن رہی ہے،صوبے کے پیرامیڈیکل اسٹاف کے حقوق کے اصول کیلئے کی جانے والی ایک طویل جدوجہد میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان روز اول سے ہی آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے،اور آخر کار ایک مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں صوبے کے پیرامیڈیکل اسٹاف کیلئے رسک اور ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی منظوری کی شکل میں صوبے کے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف کو خوشی ایک نوید سنا دی گئی جس میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا عملی کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،ترجمان نے واضع کیا کہ مستقبل میں بھی صوبے کی غریب عوام ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کے حقوق کی جنگ میں ینگ ڈاکٹرز کیساتھ ملکر جدوجہد کرتے رہیں گے،ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی موجودہ حالات ہم سے تقاضہ کرتی ہیں کہ صوبے کے ان غریب عوام کو اپنی خدمات پیش کرنے کیلئے مکمل یکسوئی کا مظاہرہ کیا جائیں،موجودہ حالات میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف ینگ ڈاکٹرز کیساتھ ملکر مکمل یکسوئی کیساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے،آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے ترجمان نے عوام سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بازاروں میں جانے اور غیر ضروری طور پر ہجوم کو حصہ بننے سے گریز کرے تاکہ جلد ہی اس وبائی مرض کورونا کا ہمارے ملک سے خاتمہ ممکن ہوسکیں۔