اٹھارویں ترمیم کے خاتمے اقدام کی مخالفت کرینگے، ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم سے متعلق جو قیاس آرائیاں پائی جا رہی ہیں جس سے صوبوں میں مرکز کے درمیان دوریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے 18ویں ترمیم کے بعد چھوٹے صوبوں کے مسائل اتنے حل نہیں ہوئے مگر تمام اقوام اور صوبوں کسی حد تک 18ویں ترمیم سے مطمئن دکھائی دے رہے ہیں بی این پی قومی جمہوری سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ اجتماعی قومی مفادات کے تحت سیاسی جدوجہد کی ہے اور اصولوں کے تحت پارٹی نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جدوجہد کی ہے اس حوالے سے پارٹی کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی جائے گی ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حکمران صوبوں کو مزید بااختیار بناتے تاکہ ماضی میں ہونے والی ناانصافیوں‘ محرومیوں اور قومی نابرابری کا خاتمہ ہوسکتا لیکن اب جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ انتہائی افسوسناک ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی واضح کرنا چاہتی ہے کہ 18ویں ترمیم پر عملدرآمد کیا جائے 18ویں ترمیم پر مکمل عملدرآمد کیا جائے سازشیں کرنا قابل قبول نہیں بی این پی سیاسی شعوری اور فکری جماعت ہونے کے ناطے اس کی بھرپور مخالفت کریں گی اور اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں