کوئٹہ،بلامعاوضہ اسیکم کے تحت ساڑھے چار لاکھ روٹیاں تقسیم کی گئیں

کوئٹہ:نادار اور مستحق افراد کے لیے حکومت بلوچستان کے تعاون سے بیت السلام ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے بلا معاوضہ روٹی فراہمی پروگرام کے تحت گزشتہ روز کوئٹہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 50ہزار روٹیاں تقسیم کی گئیں۔یاد رہے وزیر اعلی بلوچستان سے بیت السلام کے نمائندہ وفد کی ملاقات کے بعد 15 اپریل سے مستحق افراد کے لیے روٹی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور کل تک 458000روٹیاں مستحق افراد تک پہنچاء جا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں