داد جان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتارنہیں کیا گیا توسی پیک روٹ کو احتجاجاً بندکیا جائے گا،لواحقین

کوئٹہ :پنجگور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے داد جان بلوچ کے لواحقین نے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر داد جان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے مطالبات درج تھے مظاہرین سے ماما قدیر بلوچ ودیگر نے بھی خطاب کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے داد جان بلوچ کے مامو ڈاکٹر ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25روز قبل پنجگور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں داد جان بلوچ قتل ہوا ہم گزشتہ 25روز سے احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت قاتلوں کو گرفتار نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر داد جان بلوچ کے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو مجبورا سی پیک روٹ کو احتجاجاً بند کریں گے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایف سی کسٹم ودیگر فورسز کو شہری آبادی سے دور منتقل کیا جائے پنجگور میں مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے داد جان بلوچ کے اہلخانہ کو انصاف دیا جائے اور اس قتل کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی مقررین نے مطالبہ کیا کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے داد جان بلوچ کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں