ثمینہ ممتاززہری کی متحدہ عرب امات کے قونصل خانے آمد، شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت

کراچی:سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے آمد۔کراچی میں متعین متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت الریمی تھی سے شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ اوررنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے یو اے ای کے قونصل جنرل سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شیخ خلیفہ بن زید النہیان عالم اسلام کے سرکردہ ہنما کی حیثیت سے جانے جاتے تھے اورتاریخ میں ان کی عالم اسلام کے لئے خدمات کورہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پاکستان کے حقیقی دوست اور خیر خواہ تھے۔ شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے دور حکومت میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات میں مضبوط ہوئے اور ان میں تیزی آئی۔ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں یو اے ای اور مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی ناگہانی وفات پر آج پوراعالم اسلام افسردہ اور غم سے نڈھال ہے۔ ان کی وفات سے آج عالم اسلام ایک سچے اور حقیقی لیڈر سے محروم ہو گیا ہے۔ قونصل جنرل بخیت الریمی تھی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان اسلامی تاریخ کا روشن باب تھے ایسے مخلص اور عوام دوست رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم شیخ خلیفہ بن زید النہیان کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار شاہی خاندن سمیت یو اے ای کی عوام اورتمام عالم اسلام کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں