خضدار، منشیات برآمد، ملزم گرفتار

خضدار: لیویز فورس کی ایک اور بڑی کاروائی، کروڑوں روپے کی منشات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی،بڑی قیمت کے حامل ہیرون،کرسٹل اور افیون برآمد ایک ملزم گرفتار،اسسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالمجید سرپرہ تحصیلد حبیب گچکی، لیویز اہلکار عبدالقادر باجوئی کے ہمراہ اپنی گفتگو میں کہاکہ خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بین الاقوامی سمگلرز منشیات کی بڑی مقدار کوئٹہ سے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس پر قومی شاہراہ پر قائم تمام لیویز چیک پوسٹ انچارجز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی تھی پیر کے روز چککو لیویز چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی کارگاڑی کو روک کراس کی تلاشی لی گئی تو تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 38 کلو ہیروین،18 کلو افیون،اور چار کلو کرسٹل برآمد کر کے ملزم حضور بخش ساکن نوشکی بلوچستان کو گرفتار کر لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر خضدار کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں سے ایک پیکٹ کی قیمت تین لاکھ اور اس سے اوپر ہے جب کہ مجموعی طور پر عالمی مارکیٹ میں برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لیویز فورس نے قومی شاہراہ کو نو گو ایریا بنادیا ہے اور لیویز چیک پوسٹس پر لیویز اہلکار چاک و چوبند ہیں اور وہ کسی بھی خلاف قانون اشیاء کی سمگلنگ کو ناکام بنانے و روکنے کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔اس سے قبل بھی منشیات سمگلنگ کرنے کی ایسی کوئی کوششوں کو ناکام بنا کر بڑی مقدار میں منشیات سمگلنگ کو روکا گیا ہے اور اس میں کروڑ وں روپے مالیت کے منشیات، غیر قانونی سامان برآمد کرکے گاڑیاں قبضے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی ہے اور اب آج کی بڑی کامیاب کاروائی میں بھی بھاری مقدار میں منشیات برآمد اور ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں