مزید لاک ڈاؤن نہیں کر سکتے، حکومت خاتمے کا اعلان کرے، انجمن تاجران

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری حاجی اللہ دادترین نصرالدین کاکڑ حا جی فاروق شاہوانی اسلم ترین حاجی یعقوب شاہ کاکڑ غلام مہدی اکرم بنگلزئی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تاجروں کا صبر جواب دے چکاہے اور حکومت کے لاک ڈاون کا آج آخری دن ہے اب اگر اس لاک ڈاؤن جو در حقیقت شٹرڈان میں تبدیل ہوچکا ہے کو طول دینے کی کوشش کی تو تاجر نہ چاہتے ہوئے سڑکوں پر آجائینگے گذشتہ روز انجمن تاجران کے بیان میں نو مئی کو زبردستی دکانیں کھولنے سے لاتعلقی کا مقصد یہ ہے کہ ہم نو مئی تک بھی انتظار کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی ہم قانون ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں ہم نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی مذاکراتی کمیٹی پر واضع کیا ہے کہ صوبہ میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں صرف شٹرڈان ہے اگر کورونا وائرس عوام کے میل جول سے پھیلتا ہے تو ابھی پورے کوئٹہ بلکہ پورا بلوچستان ہسپتالوں میں ہوتاہمیں تو ڈھوندنے سے کورونا کا مریض نہیں مل رہا اب مزید تاجروں کو اس ڈرامہ کا حصہ نہ بنایاجائے نہ ہی ہم مزید لاک ڈاؤن کے متحمل ہوسکتے ہیں اب دکان کھولنا تاجر کیلئے زندگی اور موت کا مسلہ ہے لہذا حکومت کو نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے بلا تاخیر لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان کرلینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں