بلوچستان، کورونا کے پھیلاؤ پر تشویش،خضدار اور لورلائی میں پی سی آر مشین فراہم کرنے کا فیصلہ
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافے سمیت دیگر متعلقہ امور کا جائیزہ لیا گیا صوبائی وزراء زمرک خان اچکزئی، میر اسد بلوچ، عبدالخالق ہزارہ اراکین صوبائی اسمبلی اصغر خان اچکزئی، ڈاکٹر ربابہ بلیدی،چیف سیکریٹری فضیل اصغر، اے سی ایس ترقیات،اے سی ایس داخلہ، سیکریٹری صحت، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری کھیل وانچارج کورونا وائرس کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، ڈی جی صحت اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکریٹری صحت نے اجلاس کو ٹیسٹنگ میں اضافہ اور اس ضمن میں شکایات کے ازالہ کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورنا وائرس کے ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ کے لیے تما م وسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں جن سے 24 گھنٹوں میں 600 ٹیسٹ کرنے کی استعداد جلد حاصل ہو جائے گی جس میں مزید اضافہ بھی کیا جا ئے گا اجلاس میں کورناوائرس کے مقامی سطح پر پھیلاؤ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کرنے اور تمام وسائل برؤے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں محکمہ صحت کو وی ٹی ایم کٹس کی فور ی خریداری کے آغاز کی ہدایت کی گئی جسکے لیے محکمہ صحت کو کثیر فنڈز کا اجرء کیا گیا ہے اجلاس میں خضدار اور لورا لائی میں پی سی آر مشین فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا اجلاس میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائیزہ لیتے ہوئے اس ضمن بعض اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی اورطے پایا کہ پارلیمانی کمیٹی اور چیف سیکریٹری علیحدہ علیحدہ تاجران کی مختلف تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات کر کے انہیں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہو ئے اعتمادمیں لینگے اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اس وقت سب سے اہم وائرس کے پھیلاؤ کو روکتے ہوئے عوام کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔