حب، حادثات و واقعات میں خاتون سمیت دو فراد جاں بحق، نعش برآمد

حب:حب شہر میں دو مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،دو زخمی ہو گئے،چھالیہ بردار ویگونے رکشہ کو کچل دیا حادثے میں زخمی خاتون کراچی اسپتال میں دم توڑ گئی،ہائیٹ تھانہ کی حدود سے 5روزہ پُرانی نعش برآمد،شناخت نہ ہونے پر ایدھی سرد خانہ کراچی منتقل کردیا گیا اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز صبح سویرے حب شہر میں سٹی تھانہ کی حدود میں ساکران روڈ پر آفتاب چوک کے قریب غیر ملکی چھالیہ بردار ایک تیز ویگو ڈبل کیبن پک اپ نے ایک رکشہ کو ٹکر ماردی حادثے کے نتیجے میں 3خواتین نازاں بی بی،رشیدہ بی بی،تانیہ بی بی سمیت داد محمد نامی شخص زخمی ہو گئے جن میں سے ایک خاتون 55سالہ نازاں بی بی زوجہ داد محمدکراچی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں بتایاجاتا ہے اُدھر جام کالونی کے قریب ہائیٹ تھانہ کی حدود سے 5دن پُرانی نعش برآمد ملی ہے اس بارے میں رابطہ کرنے پر SHOہائیٹ کے مطابق مذکورہ نعش نشے کے عادی شخص کی ہے تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش کو ایدھی سردخانہ کراچی منتقل کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں