میرپورخاص میں ہولناک آتشزدگی،30 گھرتباہ، لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر، خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی

میرپورخاص (انتخاب نیوز) سندھڑی روڈ پر واقع گاؤں پیر بخش جروار میں آتشزدگی سے مینگھواڑ برادری کے 30 گھر تباہ، لاکھوں روپے مالیت کے سامان خاکستر ہوگیا جبکہ ایک خاتوں اور بچہ جھلس کر زخمی ہوگئے، سندھڑی روڈ پر دلبر مہر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع گائوں پیر بخش جروار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پھیلتے پھیلتے 30 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا، لوگ جانیں بچاتے ہوئے بھاگنے لگے اس دوران نوجوان اور مرد اپنا قیمتی سامان بچانے کے ساتھ آگ بجھانے کی کوشش بھی کرتے رہے، اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس وقت تک بیریو،خوشحال روبو،ڈایو فرسو ودیگر کے 30 گھر سامان سمیت جل چکے تھے، آتشزدگی کے دوران ایک خاتون اور بچہ جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں