کوئٹہ، بلوچ خواتین کے اغواء کیخلاف ریڈ زون میں دھرنا جاری، حکومت سے مذاکرات ناکام

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ خواتین کے اغوا اور گرفتاریوں کیخلاف کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی سے ریڈ زون تک نکلنے والی ریلی اب ریڈ زون کے پاس دھرنا دیے بیٹھی ہیں۔ بی وائی سی نے اتحادی تنظیموں کے ساتھ ملکر گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے کر روڈ مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔ دھرنا نورجان بلوچ کی باحفاظت رہائی اور بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی کا سلسلہ ختم کرنے کی یقین دہانی تک جاری رہیگا۔ عوام بلوچ خواتین کی بازیابی کیلئے جاری جدوجہد کا حصہ بنیں۔

ہمارا دھرنا وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے جاری ہے مشترکہ طور پر فیصلہ ہوا ہے کہ بلوچ خاتون نور جان کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی اور انہیں حراسا کرنا بند کیا جائے، اب حکومت کی مرضی ہمیں گرفتار کرے یا پھر بلوچ خواتین کی عزت و آبرو کی حفاظت کرے۔دھرنے کے شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ہوشاب سے اٹھائی گئی خاتون کو رہا کرو یا پھر ہمیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دو۔ کیا ان کے لیے آج کوئی عدالت لگ سکتی ہے؟ کیا ان کے لیے کوئی قانون حرکت میں آ سکتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں