تحریک عدم اعتماد ووٹنگ میں شریک نہ ہونے پر کارروائی ہوگی، جام کمال

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے والے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر جام کمال خان عالیانی نے قانون سازوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے لیے منعقد ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے گریز کرنے کی کوشش کی تو آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کریں گے۔گزشتہ روز پارٹی کے اراکین صوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کیا گیا جس میں میر عبد القدوس بزنجو سے قبل وزیر اعلی کے عہدے کے فائز رہنے والے جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ اگر اراکین نے ان کی ہدایات پر عمل درآمد نہ کیا تو انہیں آئینی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔نوٹس میں دہرایا گیا کہ بی اے پی نے آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت دیگر جماعتوں کے ہمراہ وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے۔انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام اراکین کو تحریک کی حمایت میں ووٹ دینے کی تاکید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں