عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، وزیراعظم

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر خدانخواستہ ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے، قوم یہ سازش ناکام بنادے گی۔ لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ ان کی بھول ہے، قوم اسے نہیں چھوڑے گی، یہ قوم عمران نیازی کو معاف نہیں کرے گی، تمہارا گریبان ہوگا اور اس قوم کا ہاتھ ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اس قوم کو اخلاقی طور پر تباہ کردیا ہے، جو الفاظ انہوں نے استعمال کیے اس سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، عمران خان نے اخلاقیات اور سماج کو تباہ کر دیا ہے، عمران نیازی دن رات نیب پر سوار رہتا تھا، میں کوٹ لکھپت جیل آیا تو کہا گیاشہباز شریف کو زمین پر سلاؤ، مجھے بکتر بند گاڑی میں بٹھایا تاکہ ہچکولے لگیں اور کمر میں درد ہو، میں نے 2018ء میں کہاتھا کہ چارٹر آف اکانومی کریں، لیکن اسے حقارت سے ٹھکرادیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں