حکومت نے گھبراہٹ میں امپورٹ آئٹم پر پابندی لگائی، شوکت ترین

کراچی (انتخاب نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ امپورٹ آئٹم پر پابندی حکومت کی گھبراہٹ کا ثبوت ہے، ان سے کام نہیں چل رہا، یہ نگران حکومت لائیں اور الیکشن کرائیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ مارکیٹ ایکشن اور فیصلے مانگتی ہے، ہمارے دور میں ایکسپورٹ بڑھی اور امپورٹ کم ہوئی، ہماری کارکردگی موجودہ حکومت سے بہتر ہے، ٹیکس کلیکشن بھی ہمارے دور میں بہتر تھی۔ حکومت نے لگژری گاڑیوں، فونز اور دیگر اشیاء کی امپورٹ پر مکمل پابندی لگادی۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ المیہ ہے کہ ہمارا پراسیکیوشن سسٹم بہت کمزور ہے، سیاسی کیسز اور کرپشن کے کیسز میں فرق رکھنا چاہیے، ڈیمز کا ہمیں فائدہ نہیں ہوگا مگر یہ خان صاحب کا بہتر اقدام تھا، ہم روپے اور ڈالر کے معاملے میں ان سے بہتر رہے، کامیاب جوان پروگرام ہمارے دور میں شروع ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں