واشک اور بسیمہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس 2 دن سے بند

واشک (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع واشک و بسیمہ میں ٹیلی نار موبائل انٹرنیٹ تھری جی و فورجی سروس کی بندش کو بدستور دو مکمل، دور جدید میں واشک کے دیہی علاقوں کے عوام موبائل اور ای وی او انٹرنیٹ سے محروم ہیں واشک میں صحافی برادری سمیت دیگر مکتبہ فکر کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب انٹر نیٹ کی بندش سے واشک بسیمہ کا رابطہ دنیا سے منقطع ہوگیا۔ عوامی حلقوں، طلبا و طالبات، صحافیوں سمیت تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ ضلع واشک بسیمہ سمیت دیہی علاقوں میں موبائل انٹر نیٹ تھری جی فور جی سروس بحال کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں