گنداواہ مسائل کا گڑھ بن چکا، 72 گھنٹوں سے بجلی غائب، شدید گرمی میں پانی کی قلت

گنداواہ (انتخاب نیوز) ضلع جھل مگسی کا صدر مقام و تجارتی شہر گنداواہ مسائل کا گڑھ بن چکا، تین روز سے کیسکو گنداواہ کی جانب سے بجلی بحال نہ ہوسکی گنداواہ شہر ایشیاء کے گرم ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے اس وقت درجہ حرارت پچاس سینٹی گریڈ سے تجاوز کرچکا ہے گرم ہوائیں لو چلنے کے سبب اندیشہ ہے کہ لوگ بے ہوش ہونگے شدید گرمی میں بجلی کی سپلائی متاثر عوام اذیت سے دوچار ہیں جبکہ بجلی کی بندش سے عوام پینے کے پانی کیلئے شدید گرمی میں سرگرداں ہیں ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں بھی گنداواہ فیڈر کو تیس سال پرانی 33 ہزار کے وی بجلی پر گزارا کرایاجا رہا ہے حالانکہ اس وقت تحصیل گنداواہ کی آبادی میں تین گنا اضافہ ہو چکا ہے کم و بیش 80 ہزار آبادی والی تحصیل گنداواہ کو 33 ہزار کے وی بجلی انتہائی ناپید ہے اسی بجلی سے علاقوں میں غیر قانونی طور پر ٹیوب ویل چلانے سے بجلی اوورلوڈ ہونے کے باعث ٹرپ کرجاتی ہے اوورلوڈ ہونے کے سبب گنداواہ سٹی میں 24 گھنٹوں کے دوران صرف 4 گھنٹے دی جاتی ہے علاوہ ازیں اس جدید دور ضلعی صدر مقام گنداواہ میں فائربریگیڈ تک میسر نہیں کل شہر میں آگ لگنے کے دو واقعات رونما ہوئے فائربرگیڈ کی گاڑی نہ ہونے کے سبب لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا متاثرین اپنی جمع پونجی آنکھوں سے جلتا دیکھتے رہ گئے اس سے قبل بھی آگ لگنے کا ایک واقعہ مشہور درگاہ پیر چھتل شاہ نورانی کے جنگلات میں پیش آچکا ہے اگر اس وقت فائربرگیڈ کی گاڑی موجود ہوتی تو وہاں پر موجود گھر مال مویشی لاکھوں روپے مالیت کے کھجوروں کے درخت جل کر راکھ نہ بنتے،عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام وزیراعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی نوابزادہ خالد حسین خان مگسی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی چیف کیسکو بلوچستان سیکرٹری بلدیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فائربرگیڈ کی گاڑی اور 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کا قیام عمل میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں