لانگ مارچ، میٹرو بس سروس بند، فیض آباد انٹرچینج سیل

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کردی گئی۔ میٹروبس انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس راولپنڈی اور اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پربندکی گئی، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہے گی۔ لانگ مارچ کے پیش نظر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج کو سِیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری فیض آباد تعینات کردی گئی ہے، آج رات سے فیض آباد مکمل سِیل کردیا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں