بلوچ لاپتہ افراد کے ورثاء کی احتجاج پر گرفتاری قابل مذمت ہے، محسن داوڑ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلوچ لاپتہ افراد کے ورثاء کو احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ منگل کے روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلاف قانون سیاسی کارکنان پر جہاں بھی تشدد ہوگا ہم اس کی مذمت کریں گے۔ یاد رکھا جائے یہی صوبائی حکومت کل تک ہمارے سیاسی کارکنوں کے ساتھ کیا کرتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں