بلوچستان: 88 فیصد کورونا کیسز کی مقامی سطح پر منتقلی

بلوچستان میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں 21 افراد کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔صوبے میں کل 1 ہزار 321 کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مقامی سطح پر اب تک 1 ہزار 165 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔محکمۂ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مقامی سطح پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح 88فیصد ہو گئی ہے۔لوکل ٹرانسمیشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک صوبے کے 15 اضلاع میں مقامی سطح پر کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ان میں سب سے زیادہ کوئٹہ میں 1 ہزار 1 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلع پشین میں 53 کیسز، جعفر آباد میں 21، چاغی میں 17، مستونگ میں 14، قلعہ عبداللّٰہ میں 10، سبی میں 9، لورالائی میں 7، خاران اور نوشکی میں 3، 3، زیارت میں 6، پنجگور میں 4، ہرنائی میں 2 اور لسبیلہ اور خضدار میں ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں