پی ٹی سی ایل اور یوفون کا پولیو کیخلاف حکومت پاکستان کیساتھ اشتراک

اسلام آباد، کوئٹہ (انتخاب نیوز) پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی سینٹر، حکومت پاکستان کے ساتھ اشتراک قائم کرلیا ہے۔ قومی ٹیلی کمیونی کیشن گروپ نے پولیو کے خلاف ویکسی نیشن کے فروغ کے لیے اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے آگہی پیدا کرنے لیے اقدامات اٹھائے کیونکہ پولیو کی بروقت روک تھام نہ ہونے سے بچوں کو عمر بھر کی جسمانی معذوری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو اب بھی موجود ہے۔ حکومت پاکستان نیشنل ایمرجنسی سینٹر اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ہمارے بچوں کی زندگیوں اور مستقبل کے تحفظ کے لیے اس بیماری کے خاتمے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس مرتبہ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی فوری ضرورت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے تعاون کیا تاکہ بچوں کو اس بیماری کے ہاتھوں زندگی بھر کی جسمانی معذوری سے بچایا جاسکے۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G نے 23 سے 25 مئی 2022 تک تین روزہ پولیو ویکسی نیشن مہم کےدوران خیبر پختونخوا کے 11 علاقوں اور سابق قبائلی اضلاع میں ایس ایم ایس براڈکاسٹ کے ذریعے لوگوں کو پولیو ویکسی نیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ کوہاٹ، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، اور ٹانک کے علاقوں میں اردو زبان میں بھیجے گئے ایس ایم ایس پیغامات میں والدین پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بچوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کی ہر مہم کے دوران ویکسین لگوائیں۔ مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، پی ٹی سی ایل گروپ کے پبلک ریلیشن اور کارپوریٹ کمیونی کیشن کے سربراہ، عامر پاشا نے کہا: ”ہم پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی سینٹر کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں