افغانستان: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 330 نئے کیسز
افغانستان کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں 330 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خبرایجنسی طلوع کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ 330 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 3 ہزار 224 ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں جن میں سے لوگار میں 2، ننگرہار، لغمان اور بغلان میں ایک،ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔حکام کے مطابق کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 95 ہوگئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 421 ہے۔وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اب تک 13 ہزار 76 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔