بلوچستان کو معاشی اور زرعی طور پر کمزور کیا جارہا ہے، نیشنل پارٹی

منگچر (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی نظریاتی قوم پرست پارٹی ہے ہمارے قائدین بلوچ اور بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد کررہی ہے نیشنل پارٹی کی سینیٹر نہ ہونے کے باعث آج سینیٹ میں زمینداروں و بلوچستان کے دیگر مسائل پر کوئی آواز بلند نہیں ہورہی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق سینیٹر میرکبیراحمد محمدشہی، مرکزی رہنما حاجی میر یعقوب لانگو، ضلعی صدر نیشنل پارٹی قلات کامریڈ عبدالستار بلوچ، ضلعی رابطہ سیکرٹری عطاالرحمن محمدشہی، ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر سعادت لانگو، مقبول گل محمدشہی، بی این پی مینگل کے رہنما حبیب الرحمن لانگو، صفی اللہ بلوچ، میرجان لانگو، کامریڈ ظہور بلوچ،جمعیت علمائے اسلام کے رہنما میربشیراحمد درکزئی، سلیم بابر محمدشہی حافظ غلام حیدر ودیگر نے جوہان کراس بازار میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مقبول گل محمد شہی، ٹکری زادہ میر ظاہر محمدشہی ودیگر ساتھیوں نے بی این پی عوامی سے مستعفی ہو کر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس کے علاوہ گزگ، ودیگر دیہات سے جتک، ودیگر اقوام کے درجنوں افراد اپنے ساتھیوں سمیت میرکبیراحمد محمدشہی کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے مقبول گل محمد شہی اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عوامی مفاد میں بہترین فیصلہ کیا ہے نیشنل پارٹی کی قائدین کی جدوجہد کا مقصد اقتدار نہیں بلکہ جمہوری جدوجہد کے ذریعے حقوق کا حصول ہے جب بھی ہمارے قائدین اقتدار میں آئے ہیں ان کی کارکردگی سب کے سامنے عیاں ہے منگچر قلات میں ترقیاتی اقدامات بھی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ہوئے جو اس وقت کے وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی مرہونِ منت ہے پارٹی کی نظریہ، منشور، مقصد اور کارکردگی سے متاثر ہوکر لوگ جوق در جوق شمولیت اختیار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک سینیٹ میں نیشنل پارٹی کے منتخب سینیٹر تھے بلوچستان کے متعلق سینیٹ میں ہر مسئلے پر توانا آواز اٹھاتا تھا لیکن ایک سال سے سینیٹ میں زمینداروں سمیت دیگر مسائل پر کوئی بات کرنے پرتیار نہیں ہے آج کل زمینداروں کے فصلات، باغات اور دیگر زرعی اجناس کو پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن واپڈا کی جانب سے فورس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے دو سے تین گھنٹے بجلی سے زمینداروں کے فصلات باغات تباہ ہورہے ہیں زمینداروں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، کھاد کی بحران اور پھر فصل تیار ہونے پر وہی زرعی اجناس باہر ملک سے امپورٹ کرکے معاشی طور پر تباہ کیا جارہاہے حکمران اور منتخب نمائندے ان مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اقتدار کی کشمکش میں مبتلا ہیں نیشنل پارٹی کی بنیادیں صدی سے زائد کے عرصے سے قائم ہے اس لیے مقتدر قوتیں ان نظریاتی اور حقیقی جمہوری قوتوں کے خلاف راتوں رات پارٹیاں بناکر کھڑا کردیتی ہے لیکن ایسی بے بنیاد پارٹیاں جلد اختتام پذیر ہوتے ہیں جس کی مثالیں آپ سب کے سامنے ہے اقتدار کی ہوس میں لگے حکمرانوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہوتی قلات منگچر سمیت پورے بلوچستان میں نیشنل پارٹی ناقابل شکست قوت بن چکی ہے 29 مئی کو آری پر مہر ثبت کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیں آخر میں شرکا کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں