یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا ہوگیا

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کے تحت 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔قیمت میں اضافے کے بعد 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر 980 روپے ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں