مستونگ، قیدیوں کے فرار کا معاملہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل معطل

کوئٹہ:بلوچستان کے مستونگ جیل سے فرا ر ہونے والے دو قیدی تاحال گرفتار نہ ہوسکے،پولیس نے قیدیوں کے فرا ر کے الزام میں گیارہ جیل وارڈان کو گرفتار کرلیا محکمہ جیل نے ڈپٹی سپرٹنڈنٹ مستونگ جیل کو معطل کردیا جیل حکام کے مطابق مستونگ جیل سے پیر کی صبح منشیات کے کیس میں گرفتار دو قیدی فرار ہوگئے تھے ان دونوں قیدیوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے مستونگ پولیس نے قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں مطلوب گیارہ جیل وارڈانز کو گرفتار کرلیا قیدیوں کے فرار کا مقدمہ ائی جی جیل خانہ جات نے درج کرایا تھادوسری جانب جیل حکام نے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ مستونگ جیل گل محمد کو معطل کرکے قیدیوں کے فرار کی انکواری کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں