بی ایم سی و سول سمیت مختلف ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن زیر غور
کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر)فضیل اصغر کی زیر صدارت وزیر علی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر مختلف ہسپتالوں کی اپ گر یڈ یشن کے حوالے سے اجلاس منعقدا ہوا جس میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں چیئرمین سی ایم آئی ٹی سجاد ا حمد بھٹہ،سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی،سیکرٹری سی ایند ڈبلیو نورالامین مینگل،سیکرٹری خزانہ نورالحق بلوچ،اورڈی جی پی ڈی ایم سے عمران زرکون موجودتھے۔چیف سیکرٹری نے اجلاس کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اوراس کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بولان میڈیکل کالج ہسپتال،صوبائی سنڈیمن ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں کی اپ گریڈ یشن زیر غور ہیں جس میں صحت سے متعلقہ ہر قسم کی جد ید مشینری ودیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے جائیں گے کیونکہ مہذب دنیا میں صحت کی سہولتوں کو بنیادی انسانی حقوق میں بھی ترجیح حاصل ہے انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ فوری طور ہسپتالوں کی اپ گر یڈ یشن کیلئے کنسلٹنٹس مقرر کیئے جائیں تاکہ جلد اپ گریڈ یشن کاکام شروع ہوسکے۔